اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ریاست اور بیریون ریاست جیلوں میں مقید کشمیری حریت پسند محبوسین کی حالت زار پر گہری تشویش ظاہر کی آغا صاحب نے کہا کہ کشمیری حریت پسند محبوسین کو جیلوں میں بدترین انتقام گیری کا سامنا ہے غیر معقول غذائی ضروریات سے لیکر علاج و معالجے کی ناقص صورتحال کشمیری حریت پسند محبوسین کا مقدر بن چکا ہے جسکی وجہ سے ان محبوسین کی حالت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کے دوران آغا حسن نے اس بات پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا کہ کشمیری محبوسین کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ حریت پسند محبوسین کی نظر بندیوں کو طول دینے کیلئے انھیں عدالتوں کے سامنے پیش کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے اور جن محبوسین کے حق میں عدلیہ نے رہائی کے احکامات جاری کئے ہے انھیں دیگر فرضی کیسوں میں الجھا کر بار بار پی ایس اے کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے اسطرح کشمیری حریت پسندوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر ناخیز بنانے کی غیر انسانی عمل جاری ہے دریں اثنا مرکزی امام باڑہ بڈگام میں عالم ربانی روشن ضمیر جناب حضرت آیت اللہ العظمیٰ ہاشمی شاہرودی رئیس تشخیص مصلحت نظام جمہوری اسلامی ایران کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا موصوف حال ہی میں دار فانی کو الوداع کہ کر جوار رحمت الہی سے ملحق ہوگئے۔ اس موقعے پر صدر انجمن شرعی شیعیان حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرحوم کی حمہ گیر شخصیت کے مختلف پہلووں کی وضاحت کی اور مقام معظم رہبری حضرت آیتہ اللہ خامنی ای اور مومنین عالم کو اور انکے وجود با برکت سے فیض حاصل کرنے والوں خاص طور پر لواحقین کو تعزیت پیش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲